کراچی، فرید ابڑو کی جانب سے کرسمس پر تقریب کا انعقاد

کراچی، فرید ابڑو کی جانب سے کرسمس پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز سیاسی و سماجمی رہنما فرید خان ابڑو کا کرسمس کے موقع پر مسیحی برداری سے اظہار یکجہتی، مقامی گرجا گھر میں تقریب کا انعقاد کیا اور اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں ساجد خان دلبر، پاسٹ عامر صادق، پاسٹر عامر صادق، پاسٹر شہباز پال، کلیم مسیح اور دیگر بھی موجود تھے۔ فرید خان ابڑو نے کہا کہ کرسمس دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پیغام محبت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا کو امن و آتشی، پیارومحبت اور اترحام انسانیت کا درس دیا ہے اور دنیا میں اس پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کے ماننے کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ ملے تاکہ ملک کی تعمیر وترقی کا عمل تیز تر ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -