وفاقی حکومت قائداعظم کے نظریے پر عمل پیرا ہے، دعا زبیر

  وفاقی حکومت قائداعظم کے نظریے پر عمل پیرا ہے، دعا زبیر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء دعا زبیر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے عظیم لیڈ ر ہیں اور ہم ان کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں، بانی پاکستان کے نظریے اور اصولوں کی نفی کر کے ہم ترقی نہیں کر سکتے، قائد اعظم ملک میں ایک عام آدمی کو خوشحال دیکھنا چاہتے تھے اور اس ہی سوچ کو لیکر تحریک انصاف کی حکومت آگے کی جانب بڑھ رہی ہے، پاکستان کی بہتری و ترقی کے لئے ہم سب کو ملکر بانی پاکستان کی سوچ کے عین مطابق اپنا اپنا مثبت کردار ادا رکرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد قائد اعظم کی رہائش گاہ وزیر مینشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، دعا زبیر کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستا ن کے لیئے بہت قربانیاں دیں اور یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک اسلامی نظریے اور سوچ کے تحت معرض وجود میں آیا، قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان نے با ربا ر نوجوان نسل کی تعلیم پر زور دیا کیونکہ پڑھے لکھے نوجوان ہی ایک ترقی یافتہ اور باشعور معاشرے کو جنم دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسوقت پوری دنیا میں پاکستانی نوجوان نہایت ہی اچھے عہدوں پر اور اہم ذمہ داریوں پر فائز ہیں اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ذہانت کے نہ صرف قائل ہیں بلکہ تعریف بھی کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن ہے پڑھا لکھا نوجوان اور تعلیم یافتہ پاکستان، ہماری بد قسمتی ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے تعلیم اور ملکی ترقی کے لیئے کوئی کام نہیں کیا جس کا خمیازہ ہمار ی عوام کو بھگتنا پڑا لیکن موجودہ وفاقی حکومت اپنی عوام کی ہر محرومی کا ازالہ کریگی اور ان کے کو ایک مہذب اور پڑھا لکھا ماحول فراہم کریگی کیونکہ ہمارے قائد محمد علی جناح کی خواہش تھی پاکستا نی نوجوان زندگی کی ہر دوڑ میں پوری دنیاسے آگے نکل جائیں اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہماری قوم زیور تعلیم سے آراستہ ہوگی

مزید : صفحہ آخر