بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف، انوار الحق کاکڑ
کوئٹہ+ اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹرانوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔ ایک انٹرویو میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے کیونکہ صالح بھوتانی اور حزب اختلاف کے پاس سیاسی تبدیلی کے لیے سیاسی قوت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صالح بھوتانی کے ساتھ ایک دو ارکان تو ہو سکتے ہیں جن میں قدوس بزنجو بھی شامل ہیں تاہم میرے پاس اس حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو اسمبلی میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور ہمیں نہیں لگتا کہ کوئی تبدیلی آ سکتی ہے اور یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے۔
انوار الحق کاکڑ