گورنر سندھ کی ٹرنٹی کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت

گورنر سندھ کی ٹرنٹی کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کرسمس کے موقع پر ٹرنٹی کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں گورنر سندھ نے بشپ صادق ڈینئیل کے ساتھ کیک کاٹا، اس موقع پر مسیحی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میری اور بالخصوص وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزراء کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور وہ اپنی مذہبی رسومات کو آزادی سے منا سکتے ہیں جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔ آج ہم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم سب ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں جو کہ ایک بڑی نعمت ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادریوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری ہے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی، امن و استحکام اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں اور اپنے کشمیری بھائی بہنوں کو بھارتی ظلم و تشدد سے آزادی حاصل کرنے کے لئے اپنی دعاؤں میں بھی شامل کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اقلیتی برادری کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو اس ضمن میں حکومت ان کو ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -