شہریار آفریدی کی بات درست ہے کہ عدالت نے بری نہیں کیا ضمانت دی، وکیل رانا ثنا اللہ

شہریار آفریدی کی بات درست ہے کہ عدالت نے بری نہیں کیا ضمانت دی، وکیل رانا ثنا ...
شہریار آفریدی کی بات درست ہے کہ عدالت نے بری نہیں کیا ضمانت دی، وکیل رانا ثنا اللہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان ا ٓن لائن)رانا ثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کی بات درست ہے کہ عدالت نے بری نہیں کیا ضمانت دی، جب تک تفصیلی فیصلہ نہیں آجاتا اس پربحث نہیں کرنی چاہیے۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بات درست ہے کہ عدالت نے بری نہیں کیا ضمانت دی، جب تک تفصیلی فیصلہ نہیں آجاتا اس پربحث نہیں کرنی چاہیے، اعظم نذیر تارڑکاکہناتھا کہ پراسیکیوش کو عدالت نے بھرپور موقع دیا، ہماری طرف سے تاخیری حربے استعمال نہیں کئے،ان کاکہناتھا کہ فرانزک شواہد ہیں،سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج آنے سے استغاثہ کا کیس کمزورہوا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...