مقبوضہ کشمیرکے محاصرے کو 144روزہوچکے،خوف اور بے یقینی کی فضابرقرار
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے محاصرے کو 144روز ہوگئے۔وادی بھرمیں خوف کا ماحول اور غیر یقینی کی صورتحال برقرارہے۔ظلم کیخلاف آواز اٹھانے پر محمد یاسین ملک اورآسیہ اندرابی کے خلاف مقدمات درج،ان پر بھارت مخالف نعرے لگانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
بازار اور سڑکیں ویران ہیں۔معمولات زندگی درہم برہم ہوچکا ہے کرفیو کے نفاذ سے لاکھوں نہتے مسلمان گھروں میں بند رہنے پر مجبور ہیں جبکہ معاشی نقصانات کا گراف اربوں میں پہنچ چکا ہے۔
مودی سرکار کی چھتری تلے قابض ریاست کا ظلم و بربریت آزادی کے متوالوں کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکا۔حریت رہنماوں کا کہناہے کہ بھارت بزور طاقت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔