اسلام آبادہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کامختصرحکم جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کامختصرحکم جاری کردیا۔
یار رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 23دسمبرکومفتاح اسماعیل کی ضمانت منظورکی تھی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیرخزانہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی،اسلام آبادہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کامختصرحکم جاری کردیا،عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ ایک کروڑروپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے جائیں،احتساب عدالت ضمانتی مچلکے جمع ہونے پرمفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکارجاری کرےگی،سابق وزیرخزانہ کی رہائی کیلئے ضمانتی مچلکے آج جمع کرائے جائیں گے۔