منی بجٹ معاشی دہشت گردی، عوام دشمنی میں حصہ دار نہیں بنیں گے؟مسلم لیگ ن نے اہم اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے منی بجٹ کومسترد کرتے ہوئے اس حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کاعندیہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ منی بجٹ لانا عمران صاحب کی نالائقی اور تاریخی نااہلی کا ایک اور زندہ ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاعوام دشمن منی بجٹ مسترد کرتے ہیں، مسلم لیگ ن عوام دشمنی میں حصہ دار نہیں بنے گی ۔انہوں نے کہاعوام پر معاشی دہشت گردی منظور نہیں۔
مریم اورنگزیب نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاعمران صاحب کے بلین ٹری سونامی کی کرپشن پر کوئی نوٹس نہیں ؟عمران صاحب کے خلاف ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کیس میں کوئی نوٹس نہیں ؟عمران صاحب کا پارلیمان اور ہی ٹی وی حملہ کیس ، کوئی نوٹس نہیں ؟گیس کے بلوں میں ڈاکے اور ادویات کی قیمتوں میں کرپشن پر کوئی نوٹس نہیں ؟۔نیب نوٹس صرف شریف خاندان، مسلم لیگ (ن) اور سیاسی مخالفین کیلئے ہیں۔