2019 میں پاکستانی ٹیم نے کتنے ٹی ٹوینٹی میچز جیتے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

2019 میں پاکستانی ٹیم نے کتنے ٹی ٹوینٹی میچز جیتے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن ...
2019 میں پاکستانی ٹیم نے کتنے ٹی ٹوینٹی میچز جیتے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال 2019 پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی مایوس ک±ن رہا، مجموعی طور پر 10 میچز کھیلنے والی گرین شرٹس کو صرف ایک فتح مل سکی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق 6 فروری کو سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں قومی ٹیم 27 رنز سے کامیاب ہوئی جس کے بعد پورے سال فتح پاکستانی ٹیم سے روٹھی رہی۔سال 2019 کے بقیہ 9 میچوں میں سے قومی ٹیم کو 8 میچوں میں شکست ہوئی جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
پاکستان نے اس سال 3ممالک کے خلاف سیریز کھیلیں جن میں جنوبی افریقا کے خلاف 1-2 ، سری لنکا کے خلاف 0-3 اور آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے ناکامی کا داغ سہنا پڑا جب کہ دورہ انگلینڈ میں میزبان کے خلاف واحد میچ میں 7 وکٹ سے شکست کی ہزیمت اٹھانی پڑی۔ شائقین کرکٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی سب سے حیران کن اور پریشان کردینے والی کارکردگی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں رہی جس میں گرین شرٹس تینوں میچوں میں ہار گئے ، حالانکہ قومی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود تھی۔
یہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کیپٹن کی حیثیت سے آخری سیریز تھی جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بعد ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا۔

مزید :

قومی -