رانا ثناءاللہ کی ضمانت ، انسداد منشیات فورس کا موقف بھی سامنے آ گیا ، واضح اعلان کر دیا

رانا ثناءاللہ کی ضمانت ، انسداد منشیات فورس کا موقف بھی سامنے آ گیا ، واضح ...
رانا ثناءاللہ کی ضمانت ، انسداد منشیات فورس کا موقف بھی سامنے آ گیا ، واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کی منشیات برآمدگی کیس کے حوالے سے انسداد منشیات فورس کا کہنا ہے کہ ساری شہادتیں عدالت میں موجود ہیں لہٰذا اب ملزم پر ذمہ داری ہے وہ اس بارے میں جواب دے۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں قانونی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف پراسیکیوٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے حوالے سے حقائق مکمل طور پر میڈیا پر نہیں آرہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2019 کو رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کے بعد ہم نے تاخیر کے بغیر 23 جولائی کو چالان جمع کروایا، گواہوں کے بیانات، برآمدگی اور کیمیکل ایگزامنرکی رپورٹ سمیت ساری شہادتیں عدالت میں موجود ہیں، اب ملزم پر ذمہ داری ہے کہ وہ اس بارے میں جواب دے۔
چیف پراسیکیوٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ یہ کیس میڈیا پر اجاگر ہوگیا لیکن پراسیکیوشن کو نہیں سنا گیا، تاثر دیا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے تاخیرکی گئی جو غلط ہے،کیس سے متعلق ہم شہادت دیں گے لیکن صحیح وقت پردیں گے۔اے این ایف پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے وقت پر سارا عمل مکمل کیا، اب تک 16 تاریخیں ملی ہیں، ہم نے عدالت سے استدعا کی آپ روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سنیں، 21 دسمبر کو ہڑتال چل رہی تھی اور اسی دن ملزم نے ایک اور درخواست دے دی۔

مزید :

قومی -