چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے ابرارالحق کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے ابرارالحق کےخلاف ...
چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس،اسلام آبادہائیکورٹ نے ابرارالحق کےخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس میںابرارالحق کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،ڈاکٹر سعید الٰہی نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کو چیلنج کیا تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وفاق نے ابرارالحق کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعاکر دی۔عدالت نے فریقین کے وکلاکو سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد