سعودی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والے مسافر ایئر پورٹ پر لٹ گئے

سعودی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والے مسافر ایئر پورٹ پر لٹ گئے
سعودی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والے مسافر ایئر پورٹ پر لٹ گئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی جیلوں میں سزائیں پوری کرکے وطن واپس لوٹنے والے مسافر جناح ٹرمینل پر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں اپنی سزائیں کاٹ کرخلیجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے سامان میں سے موبائل فونز اورقیمتی سامان چوری ہوگیا، مسافرناصر کے مطابق پرواز کے ذریعے وہ اپنے دیگر5 ساتھیوں کے ہمراہ بدھ کی صبح جناح ٹرمینل پہنچے، پروازمیں عمرہ زائرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ایئرپورٹ پرمتعین عملے نے انھیں کہا کہ عمرہ والے مسافروں کے بعد انھیں سامان حوالے کیا جائے گا۔

پونے گھنٹے انتظار کے بعد جب انھیں ان کے سوٹ کیس حوالے کیے گئے تواس میں سے موبائل فون، گھروالوں کے لیے خریدے گئے تحفے تحائف اورقیمتی اشیا چوری ہوچکی تھیں، مسافروں کے مطابق انتظامیہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی ان کے معاملے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کے سامان سے قیمتی اشیا چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...