وزیر اعظم عمران خان آج جہلم میں 120 سال پرانے جلال پورایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج جہلم 120 سال پرانے جلال پورایری گیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اورفواد چودھری شریک ہوں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج 115 کلومیٹر لمبی نہر کا افتتاح کریں گے،دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل 4 سال میں ہوگی اوراس پر 48 ارب روپے لاگت آئے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کیلئے قرض فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق مصنوعی نہر بنجر زمین کو ذرخیز بنانے کا ذریعہ بنے گی،منصوبے کے تحت ایک لاکھ70ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا، نہرسے جہلم،پنڈدادن خان اورخوشاب کے علاقے سیراب ہوں گے،120سال پرانے منصوبے پر کل سے کام شروع ہوگا، سابق صدرایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا۔