لیگی رہنماجاوید لطیف نے نیب کی ممکنہ گرفتاری کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ممکنہ گرفتاری کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیااوراپنے خلاف نیب کی انکوائری کو چیلنج کردیا۔
لیگی رہنما جاوید لطیف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے، نیب نے جائیدادکی تفصیلات مانگیں ہیں،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہی الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات بند کرچکا ہے،مسلم لیگ ن کا ایم این اے ہونے کی بنا پر انتقام کا نشانہ بنا یاجارہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو ممکنہ انتقامی کارروائی سے روکا جائے اورعدالت درخواست گزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔