رانا ثنااللہ کی رہائی کا معاملہ انسداد منشیات عدالت کے ججز کی رخصت کے باعث لٹک گیا،ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنمارانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ لٹک گیا، انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسین چھٹیوں پرہیں ،انسدادمنشیات عدالت کے دونوں ڈیوٹی ججزبھی چھٹی پرہیں ،رانا ثنااللہ کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دےدی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ مچلکے کسی اورجج کے پاس جمع کروانے کی اجازت دی جائے،ایڈیشنل رجسٹرار نے درخواست جسٹس چودھری مشتاق احمد کوبھجوا دی،ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ جسٹس چودھری مشتاق فیصلہ کریں گے کہ مچلکے کہاں جمع کروانے ہیں۔