سعودی عرب کے شہر  عروس البحر جدہ میں  بھی کرسمس کی  شاندار   تقریب  پاکستان قونصلیٹ میں منعقد

سعودی عرب کے شہر  عروس البحر جدہ میں  بھی کرسمس کی  شاندار   تقریب  پاکستان ...
 سعودی عرب کے شہر  عروس البحر جدہ میں  بھی کرسمس کی  شاندار   تقریب  پاکستان قونصلیٹ میں منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار  نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے شہر  عروس البحر جدہ میں  بھی کرسمس کی  شاندار   تقریب  پاکستان قونصلیٹ میں منعقد ہوئی،  اس موقع پر پاکستانی کرسچین کمیونٹی جن میں بچے اور خواتین کی بھی زرق برق لباس پہنے بڑی تعداد میں موجود تھیں اپنی عبادت کی  اور  تحائف آپس میں تقسیم کیئے جبکہ سانتا اپنے روایتی لباس میں بڑوں چھوٹوں میں چاکلیٹ تقسیم کرتے رہے،تقریب کا اہتمام جدہ میں پاکستانی  کرسچین کمیونٹی کی سرگرم  تنظیم  کرسچین ویلفیئر کمیونٹی نے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی  قونصل جنرل پاکستان  خالد مجید اور انکی بیگم  تھیں، جب وہ تقریب میں پہنچے تو انکا پھولوں کی پتیوں سے والحانہ استقبال کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے  کہا کہ  کبھی بھی پاکستان  نے اور وہاں بسنے والوں نے  کرسچین کمیونٹی کو  اقلیت  تصور نہیں کیا  پاکستان میں بسنے والے کرسچین  پاکستان میں بسنے والی تمام عوام کے ساتھ برابری کے سطح پر  تمام حقوق   کے حق دار ہیں۔

خالد مجید نے کہا کہ  پاکستان میں بسنے والے کرسچین کے آباؤ اجداد نے بانی پاکستان قائد  اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ  تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا ہے اور پاکستان کی آزادی کے بعد بھی  وہ قائد اعظم کے شانہ بشانہ رہے، انہوں نے کہا کہ  کرسچین کمیونٹی ایک پر امن کمیونٹی ہے جس سے پاکستان قونصیلٹ کو کبھی شکائت نہیں رہی وہ  قانونکی بھر پور  پاسداری کرتے ہیں۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کرسچن کمیونٹی کے چئیرمین پاسٹر پرویز یوسف مسیح نے اپنے خطاب میں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی العھد شہزادہ محمد  بن سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا  پرویز یوسف نے وزیر اعظم عمران خان،  افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ  انکی ولولہ انگیز  قیادت میں تمام مذاہب کے افراد  پر امن زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا  نجی سطح پر شکایات ہوتی ہیں  مگر  خوشی ہے کہ  حکومت  انہیں حل کرتی ہے۔

پیٹرک فلک شیر نے اپنی جزباتی تقریر میں کہا کہ پاکستانی حکومت و عدلیہ نے کرسچن برادری کے لئے جو طلاق کا قانون بنایا ہے وہ ہمارے عقیدے کے موافق نہیں اس پر فی الفور نظرثانی ہونی چاہیے اور کرسچن کے لئے طلاق کا پرانا قانون ہی بحال ہونا چاہئیے جبکہ نابالغ کا جبری اغوا اور بعد ازاں شادی پر بھی عدلیہ کو ایشن لینا چاہئیے،  تقریب  میں جدہ میں دیگر  سرگرم فورمز کے ارا کین نے شرکت کی، کرسمس کے موقع پر  کرسچین کمیونٹی کو  کیک کا تحفہ  پاکستان یک جہتی فورم کی جانب  سے بھیجا گیا۔

دیگر مقررین  میں  جان گلزار،  پی ٹی آئی جدہ کے صدر  قیصر جاوید قریشی، یک جہتی فورم کے کنونیر  ریاض حسین بخاری، پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر  محمد  خان اور میڈیا کے دوسرے ارکان بھی شامل تھے۔ اسکے علاوہ کمیونٹی کے ہر ملبہ فکر نے شرکت کی،  تقریب کے آخر میٰں  شرکاء کو عشائیہ دیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -