بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظور ی دیتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے ایسی بات کردی کہ ہر پاکستانی ان سے اتفاق کرے گا

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظور ی دیتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے ایسی بات کردی ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظور ی دیتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے ایسی بات کردی کہ ہر پاکستانی ان سے اتفاق کرے گا۔چیئرمین نیپرا نے کہا جب سے آیاہوں بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے، سی پی پی اے کبھی قیمتوں میں کمی کی درخواست نہیں لے کرآئی،کبھی تووہ بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست بھی لے کرآئے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی نے کہا ہے کہ وہ جب سے آئے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہورہا ہے ، ان کی خواہش ہے کہ کبھی قیمتوں میں کمی کی درخواست بھی ان کے پاس آئے۔چیئرمین نیپرا نے کہااین ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کامعاہدہ کرنے کوتیارنہیں، ہر طرح سے صارفین کو دبا رہے ہیں کہ سانس ہی نہ لے سکیں،بجلی صارفین اب سولر پینلزلگارہے ہیں،صارفین نے 960 میگاواٹ کے سولرپینل لگالیے ہیں، جو صارفین ریٹ برداشت کرسکتے ہیں وہ سسٹم سے نکل رہے ہیں

واضھ رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرادیا،بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، صارفین پر 14 ارب 50 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اضافہ اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ،نیپرا کاکہناہے کہ اکتوبرمیں پانی سے 25 اعشاریہ 48 فیصدبجلی پیداکی گئی،درآمدی ایل این جی سے25 اعشاریہ41 فیصدبجلی پیداہوئی جبکہ مقامی گیس سے 12 اعشاریہ17 فیصدبجلی پیداکی گئی،نیپرانے کہا کہ اکتوبرمیں ہائی سپیڈڈیزل سے بجلی پیدانہیں کی گئی۔

مزید : قومی