ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں،بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے ،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارتی عوام نے مودی سرکارکی انتہاپسندسوچ کومستردکردیاہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں امن کوتہہ وبالاکرنے پرتلی ہے،جنگی جنون میں مبتلابھارتی سرکارکی شرانگیزیوں کادنیا نوٹس لے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلح افواج کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتے ہیں،مسلح افواج کی قربانیوں پرپوری قوم کوفخر ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے مکمل تیارہیں،قوم وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پاک فوج کےساتھ ہے۔