آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ ،حکومت کاسپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ ،حکومت کاسپریم کورٹ کے فیصلے پر ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ ،حکومت کاسپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے، نظرثانی درخواست کا ابتدائی مسودہ تیارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر نظرثانی درخواست جلد دائر کئے جانے کاامکان ہے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں رجوع کرنے کیلئے وزارت قانون اور وزارت دفاع متحرک ہیں،وزارت قانون میں نظرثانی درخواست کیلئے اجلاسوں کاسلسلہ جاری ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کا ابتدائی مسودہ تیارکرلیاگیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی کیلئے 6 ماہ کا وقت دیاتھااور حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کی جائے گی تاہم حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔