پیپلزپارٹی گلف / مڈل ایسٹ تنظیم کا سالانہ اجلاس دبئی میں منعقد

پیپلزپارٹی گلف / مڈل ایسٹ تنظیم کا سالانہ اجلاس دبئی میں منعقد
پیپلزپارٹی گلف / مڈل ایسٹ تنظیم کا سالانہ اجلاس دبئی میں منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ تنظیم کا سالانہ اجلاس  صدر میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ  دبئی میں ہوا جس میں گذشتہ ایک سال میں پاکستان پیپلز پارٹی نے جو پورے گلف / مڈل ایسٹ کی تنظیم سازی جن میں یواے ای اور یواے ای کی ریاستیں ابوظہبی، دبئی ، شارجہ اور دیگر ریاستیں  ، سعودی عرب کی مرکزی تنظیم اور سعودی عرب کے شہر ریاض ، جدہ ،  گلف کے دیگر ممالک جن میں کویت اور بحرین شامل ہیں تنظیم سازی کی گئی ، پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے مختلف ونگز اور مختلف فورمز بنائے گئے جن میں بزنس فورم ،سوشل میڈیا ونگ ، علماء مشائخ ونگ ، منارٹی ونگ ، وومن ونگ، کلچرل فورم،  قیام میں لائے گئے پیپلز یوتھ گلف مڈل ایسٹ ، پیپلز یوتھ یواے ای ودیگر ریاستوں میں بنائی گئیں ان کی گذشتہ ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے اور پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی کارکردگی کے حوالے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے و دیگر جن ممالک میں پارٹی کی تنظیم سازی باقی ہے جلد وہاں بھی تنظیم سازی کردی جائے گی جس کے مشاورتی عمل جاری ہے و دیگر امور پر گفتگو کی گئی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے تمام پارٹی عہدیداران کی گذشتہ ایک سالہ کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں جن پارٹی عہدیداران نے شرکت کی ان میں صدر میاں منیر ہانس ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ملک محمد اسلم ، سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل ، نائب صدر نثار خٹک ، پبلک ریلشنز سیکریٹری سجاد نذیر چوہدری ،بزنس فورم سیکریٹری جنرل رانا فاروق اشرف ، منارٹی ونگ نائب صدر تھامس جان ، علماء مشائخ ونگ صدر صوفی فرحان نقشبندی ، کلچرل فورم سیکریٹری جنرل سید غضنفر علی نقوی ، ممبر شوشل میڈیا محمد ہارون ، ممبر شوشل میڈیا علی پرویز خان ،اور گلف مڈل ایسٹ کی دوسری ریاستوں سے پارٹی کے عہدیداران سے بذریعہ ٹلیفونک رابطہ کیا گیا جن میں سعودی عرب سے سیکریٹری جنرل گلف محمدخالد رانا ، کویت سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل گلف  ضیاء الرحمان گریوال ، سعودی عرب سے صدر بزنس فورم گلف  محمد اصغر قریشی ، صدر کلچرل فورم گلف قاضی اسحاق میمن ، کویت سے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن گلف  فیاض ورگ ، قطر سے راہنما پی پی پی چوہدری محمد اشرف شامل ہیں27 دسمبر شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی اور قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو و دیگر پارٹی شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور صاحبہ کی صحت و لمبی عمر کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر تمام عہدیداران نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید :

عرب دنیا -