ایک دہائی کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کے کتنے پلیئرز شامل ہیں؟ جان کر آپ ہکے بکے رہ جائیں گے

ایک دہائی کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کے کتنے ...
ایک دہائی کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کے کتنے پلیئرز شامل ہیں؟ جان کر آپ ہکے بکے رہ جائیں گے

  



سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا کی کھیلوں کی معروف ویب سائٹ فوکس اسپورٹس نے ایک دہائی کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں دو آسٹریلوی، دو بھارتی اور تین جنوبی افریقن کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ایک ایک کھلاڑی کا تعلق سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہے۔

دس سالوں کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔ٹیسٹ ٹیم میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سلامی بلے باز و سابق کپتان الیسٹر کک ہیں جنہوں نے دس سالوں کے دوران 46.51 کی اوسط سے 8 ہزار 818 رنز بنائے جن میں 23 سنچریاں بھی شامل ہیں۔سابق انگلش کپتان کا ساتھ دینے کے لئے چنا گیا ہے،آسٹریلیا کے مایہ ناز سلامی بلے ڈیوڈ وارنر کو جنہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے دس سالوں کے دوران 48.33 کی اوسط سے 23 سنچریوں سے ساتھ 7 ہزار 9 رنز بنائے۔

تیسرے نمبر پر سابق سری لنکن کپتان و مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے 17 سنچریوں کی بدولت 61.40 کی اوسط سے 4 ہزار 851 رنز بنائے ہیں۔چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو رکھا گیا ہے جنہوں نے 26 سنچریوں اور 63.14 کی اوسط سے 7 ہزار 70 رنز بنائے۔

مزید : کھیل


loading...