نوازشریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس وزارت داخلہ کو موصول،ضمانت میں توسیع دیئے جانے کاامکان

نوازشریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس وزارت داخلہ کو موصول،ضمانت میں توسیع ...
نوازشریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس وزارت داخلہ کو موصول،ضمانت میں توسیع دیئے جانے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی، حکومت کی جانب سے نواز شریف کو ضمانت میں دینے کا امکان ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست اور میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کرائی جائے گی،تصدیق کے بعد نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی مدت پرغور کیاجائے گا،ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں40 دن سے 2 ماہ تک توسیع دیئے جانے کا امکان ہے ۔یادرہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ضمانت میں مزید توسیع کیلئے پنجاب حکومت سے رابطے کیلئے کہاتھا۔