آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، کیا حکومت واقعی سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کر نے جارہی ہے ؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، کیا حکومت واقعی سپریم کورٹ میں ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ، کیا حکومت واقعی سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کر نے جارہی ہے ؟ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع کے مکمل فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیاہے اور وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ آج ہی نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مکمل فیصلے کو چیلنج کریں گے ، توسیع کے معاملے پر نظر ثانی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی ، بہت سے آئینی معاملات ایسے ہیں جن پر نظر ثانی درکار ہے ، نظر ثانی درخواست کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ سنایا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق چھ ماہ میں قانون سازی کی جائے اور اگر قانون سازی نہیں ہوتی تو آرمی چیف ریٹائر ہو جائیں گے۔

مزید :

Breaking News -قومی -