رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے مچلکے ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی اجازت دےدی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے مچلکے جمع کرانے کیلئے متفرق درخواست منظور کرلی، جسٹس مشتاق احمدنے مچلکے ہائیکورٹ جمع کرانے کی اجازت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ نے رہائی کیلئے مچلکے جمع کیلئے متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ٹرائل جج کی رخصت کے باعث مچلکے جمع نہیں ہو رہے ، ضمانت کے بعد کسی کو قید میں نہیں رکھاجا سکتا ،جسٹس چودھری مشتاق نے متفرق درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی رہائی کیلئے مچلکے جمع کرانے کیلئے متفرق درخواست منظور کرلی، جسٹس مشتاق احمدنے مچلکے ہائیکورٹ جمع کرانے کی اجازت دےدی۔