غیرقانونی اثاثوں کا الزام،لاہورہائیکورٹ کانیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کاحکم

غیرقانونی اثاثوں کا الزام،لاہورہائیکورٹ کانیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ ...
غیرقانونی اثاثوں کا الزام،لاہورہائیکورٹ کانیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کاحکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے، نیب نے جائیدادکی تفصیلات مانگیں ہیں،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہی الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات بند کرچکا ہے،مسلم لیگ ن کا ایم این اے ہونے کی بنا پر انتقام کا نشانہ بنا یاجارہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو ممکنہ انتقامی کارروائی سے روکا جائے اورعدالت درخواست گزار کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

عدالت نے نیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...