نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا سیاست میں آنے کا فیصلہ لیکن الیکشن کہاں سے لڑیں گے؟ جانئے

نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا سیاست میں آنے کا فیصلہ ...
نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا سیاست میں آنے کا فیصلہ لیکن الیکشن کہاں سے لڑیں گے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے باقاعدہ طورپر سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیااور اس مقصد کے لیے جنید صفدر نے جاتی امرا میں ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے نواسے جنید صفدر نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ ن لیگی کارکنان نے ان کی بڑی بڑی تصاویر جاتی امراء کے اطراف میں لگانا شروع کر دی ہیں۔لیگی حلقوں میں جنید صفدر کو این اے 14 مانسہرہ اور پی کے 33 سے بطور امیدوار لانے کیلئے بھی صلاح مشورے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک موجود ہیں جبکہ شہبازشریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مریم نوازشریف اس وقت ضمانت پر ہیں تاہم ان کا پاسپورٹ عدالت میں جمع ہے اور نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی ہیں۔مریم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔