شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ ...
شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا،دونوں وزرائے خارجہ نےاہم امورپرباہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا،سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعودنےکہاہےکہ سعودی عرب ایک مضبوط،خوشحال اورکامیاب پاکستان کےعزم پرکاربند ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دیرینہ اور سٹرٹیجک تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان گہرے اوردیرینہ دوطرفہ تعلقات اُستوار ہیں،دونوں ممالک دوطرفہ تجارت میں اضافے،معاشی،سیکیورٹی و دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کو فراہم کئے جانے والے تعاون کی تعریف کی اور سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہاکہ سعودی عرب ایک مضبوط،خوشحال اورکامیاب پاکستان کےعزم پرکاربند ہے،سعودی عرب پاکستان کےساتھ اپنےقریبی دیرینہ اورسٹرٹیجک تعلقات کونہایت اہمیت دیتاہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاولین دورہ پرپاکستان آمدپرسعودی عرب کےوزیرخارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورخطےمیں وقوع پذیر پیش ہائے رفت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان گہرے اوردیرینہ دوطرفہ تعلقات استوار ہیں۔اُنہوں نے رواں ماہ  دس اورگیارہ دسمبر  کوسعودی عرب کے اپنے حالیہ دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر سعودی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، معاشی، سکیورٹی و دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں سمیت باہمی مفاد کے امور پر توجہ مرکوز کرنے پر زوردیا۔ شاہ محمود قریشی نے خاص طورپر پیٹروکیمیکل، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبہ جات میں سعودی سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حجاج کرام کی سہولت کے لئے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا دائرہ پاکستان کے دیگر شہروں تک وسیع کیاجائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے پانچ اگست دوہزار انیس کو بھارتی حکومت کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کے نتیجے میں بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیدا ہونے والی مخدوش صورتحال پر بھی تفصیلی اظہارخیال کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے شہریت سے متعلق قانون2019اور اس کے ذریعے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانے سے متعلق بھارتی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور اوآئی سی رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر میں حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دیرینہ اور سٹرٹیجک تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ایک مضبوط، خوشحال اور کامیاب پاکستان کے عزم پر کاربند ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبہ جات میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے سعودی قیادت کے عزم و ارادے کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر میں پیشرفت سے متعلق اوآئی سی کے کردار پر بھی گفتگو کی۔