آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر کوئی مسئلہ نہیں ہے،توسیع پر سب متفق ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر کوئی مسئلہ نہیں ہے،آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع پر سب متفق ہیں، اداروں میں تصادم نہیں ہیں،عمران خان 5سال پورے کریں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہمارے شہر میں آرہا ہے،کارکنوں سمیت سب کو ویلکم کریں گے،ان کاکہناتھا کہ بلاول گھیرے میں ہے،وہ مریم کی طرح اسی معاملات میں ملوث ہونگے،وزیر ریلوے کاکہناتھا کہ عدلیہ آزاد ہے، مشرف کے فیصلے کولیگل ٹیم دیکھ رہی ہے،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ قانونی معاملات پر بات نہ کروں،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مسلمان جاگ گیا ہے بھارت کا نوجوان نکل آیا ہے ،ہو سکتا ہے مارچ تک بھارت کوئی چھیڑ چھاڑ کرے۔