آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی, اپیل میں کیا کہا؟جانئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی, اپیل ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی, اپیل میں کیا کہا؟جانئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکر دی۔نظرثانی اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کو مستردکیاجائے۔اپیل میں لارجر بینچ تشکیل دینے اورکیس کو ان کیمرہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعابھی کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں اپیل وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی کیلئے 6 ماہ کا وقت دیاتھااور حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کی جائے گی تاہم حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...