احتساب عدالت اسلام آباد نے مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کردی

احتساب عدالت اسلام آباد نے مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کردی
احتساب عدالت اسلام آباد نے مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کردی، روبکار وصول ہونے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی سے مفتاح اسماعیل کو رہا کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کےلئے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت اسلام آبادمیں جمع کرادیئے،مفتاح اسماعیل کے وکیل نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائےاحتساب عدالت اسلام آبادنے ایل این کیس میں عبوری ضمانت پر رہائی پانے والے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کر دی،روبکار وصول ہونے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی سے مفتاح اسماعیل کو رہا کیا جائے گا۔