مسجد اور ہاسٹل کی جلد سے جلدتعمیر مکمل کی جائے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

مسجد اور ہاسٹل کی جلد سے جلدتعمیر مکمل کی جائے،اسپیکر پنجاب اسمبلی
مسجد اور ہاسٹل کی جلد سے جلدتعمیر مکمل کی جائے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسپیکرپرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی نئی عمارت کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میںتعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ نئی عمارت میں زیر تعمیر مسجد اور ہاسٹل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔عمارت کی تعمیر پہلے ہی کافی تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔ہر15روزبعد سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کوپیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہامزید تاخیر سے عمارت کے تعمیراتی اخراجات میں اضافہ ہوگااور قومی خزانے پر بوجھ پڑے گاجو کسی صورت قبول نہیں۔متعلقہ سرکاری محکمے ڈیڈلائن سے پہلے نئی عمارت کی تعمیر مکمل کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...