پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اورسستی بجلی کاحصول ترجیحات میں شامل ہے،عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات ایک اہم اجلاس ہوا جس میںوفاقی وزیر فیصل واوڈا،سیکرٹری آبی وسائل اور دیگر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں ہائیڈروپاور منصوبوں سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے وزیراعظم کو مہمند ڈیم،تربیلافور اوردیامربھاشا ڈیم سے متعلقہ معاملات پربریفنگ دی۔وزیراعظم کوداسوہائیڈروپاورپراجیکٹ پرپیشرفت اورمتعلقہ معاملات پربھی بریفنگ دی گئی۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ہائیڈروپاورمنصوبوں کے قیام میں پیشرفت پراظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہاپانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اورسستی بجلی کاحصول ترجیحات میں شامل ہے۔پانی کا موثر استعمال زراعت اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتا ہے۔سستی بجلی کے حصول سے ملکی صنعت کو بھی فروغ ملے گا ۔ملکی پیداوار کی عالمی سطح پرمقابلہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔حکومت ہائیڈرو پاور منصوبوں پربلا تعطل عمل کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے منصوبوں سے متعلق مسائل کوحل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔