وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،کشمیر سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،کشمیر سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال
وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،کشمیر سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی جبکہ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاجبکہ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کا وفد بھی موجود رہا۔واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا وزیرخارجہ بننے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -