”ہم کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کریں گے“ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے

”ہم کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کریں گے“ بنگلہ دیش کرکٹ ...
”ہم کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کریں گے“ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی پاکستان مخالف ’مہم‘ کا سلسلہ جاری ہے اور دورہ پاکستان کیلئے ناز نخرے دکھانے کے بعد اب بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی 20میچز میں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے دوران ایشین الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے مابین 2 میچ کھیلے جائیں گے لیکن موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی اور اب بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری جائش جارج نے ساری صورتحال واضح کردی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پیغام مل چکا ہے اور اب کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، اسی لئے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، دونوں ٹی 20 میچز میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹرز کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کریں گے۔

مزید :

کھیل -