سپریم کورٹ ،مشرف کیخلاف فیصلے کے بعدپریس کانفرنس کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنگین غداری کیس میں مشرف کیخلاف فیصلے کے بعدپریس کانفرنس کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست فردوس عاشق اعوان،فروغ نسیم،اٹارنی جنرل ودیگرکیخلاف دائر کی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب افرادعوامی عہدوں پرفائزہیں،پریس کانفرنس میں عدالت کا تمسخر اڑایاگیااورفاضل جج کی تضحیک ،نفرت انگیزبیان دیا،کسی بھی شخص کوفیصلے کی بنیادپرتضحیک کرنے کااختیارنہیں،متعلقہ افرادنے فیصلہ دینے والے جج اورعدلیہ کی آزادی پرحملہ کیا۔درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت تمام افرادکیخلاف آرٹیکل 204 اورتوہین عدالت کی کارروائی کرے اوران افرادکوعوامی عہدوں کیلئے نااہل قراردیاجائے۔