اقوام متحدہ نے پاکستانی لڑکی کو 21ویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین لڑکی قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے پاکستانی لڑکی کو 21ویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین لڑکی ...
اقوام متحدہ نے پاکستانی لڑکی کو 21ویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین لڑکی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خدمات سرانجام دینے والی ملالہ یوسف زئی کواکیسویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین لڑکی قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر موجود جائزے میں بتایاگیا ہے کہ ملالہ21ویں صدی کی دوسری دہائی کی دنیا کی مقبول ترین نوعمر لڑکی بن گئی ہیں۔
روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جائزے میں اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے 21ویں صدی میں نوعمری میں ہونے والے اہم واقعات کا جائزہ لیا اور 2010 سے 2019 کے درمیان عالمی سطح پر ملالہ کی مقبولیت مثبت کہانیوں میں سرِفہرست ہے۔
اقوام متحدہ کے جائزے کاپہلا حصہ2010 سے 2013 کے اواخرکے عرصے تک مبنی ہے جو ہیٹی کے تباہ کن زلزلے، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ کی کوششوں اور مالی ’ دنیا کے خطرناک مشن‘ کے قیام پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ چھوٹی عمر سے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے اور طالبان کے مظالم کی نشاندہی کے لیے جانی جاتی ہیں‘۔
اس میں نشاندہی کی گئی ہے ملالہ وادی سوات میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں اور اکتوبر 2012 میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے انہیں اور ان کے ساتھ موجود لڑکیوں پر طالبان نے فائرنگ کی تھیں، ان کے سر میں گولی لگی تھی لیکن وہ بچ گئیں اور صحت یاب بھی ہوگئیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ ملالہ کے سرگرمیوں اور پروفائل میں صرف قاتلانہ حملے کے بعد اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کئی ہائی پروفائل ایوارڈز بھی جیتے جس میں 2014 میں امن کا نوبیل انعام، لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کے ساتھ 2017 میں اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر ہونا شامل ہیں‘۔