لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ ...
لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی درخواست پر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے جائیداد کی تفصیلات مانگی ہیں، جبکہ ان الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات بند کرچکا ہے، لیگی رہنما ہونے کے باعث انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ بھی ہے۔عدلت نے نیب کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -