جدہ میں بریو 33 “مکسڈ مارشل آرٹس “ کا میدان کل جمعہ کو سجے گا

جدہ میں بریو 33 “مکسڈ مارشل آرٹس “ کا میدان کل جمعہ کو سجے گا
جدہ میں بریو 33 “مکسڈ مارشل آرٹس “ کا میدان کل جمعہ کو سجے گا

  



جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ بدلنے لگا، بڑے بڑے کھیلوں کے مقابلوں سمیت کئی  انٹرٹینمنٹ پروگراموں کا سلسلہ چل رہا ہے، کل جمعہ کو امیر عبداللہ فیصل سٹڈیم میں بریو33 کے تحت “مکسڈ مارشل آرٹس” کا رن پڑنے والا ہے جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے ۲۲ کھیلاڑی مقابلوں میں حصہ لینے پہنچ چکے ہیں۔

ایک بڑا مقابلہ پاکستان کے مارشل آرٹس کے انٹرنیشنل کھیلاڑی ضیاء مشوانی اور سعودی عرب کے مارشل آرٹس کھیلاڑی عبداللہ القحتانی کے درمیان ہو گا جسکے لئیے دونوں طرف سے بھرپور تیاریاں ہو رہی ہیں جبکہ دوسرا مقابلہ روس کے اکرام الیسکروو اور سویڈن جے ڈیگو گونزلیو کے درمیان ہو گا۔

پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر ضیاء مشوانی نے اس نمائندہ سے بات چیت کرے ہوئے کہا کہ یہ انکی پاکستان سے باہر تیسری فائٹ ہی جبکہ اس سے پہلے وہ افغانستان ، ابو دہبی میں کھیل چکے ہیں جبکہ تین میں سے دو مقابلوں میں اعلی کامیابی حاصل کی، ضیاء نے کہا کہ سعودی عرب میں محسوس کیا ہے کہ یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد مارشل آرٹس سیکھ رہے ہیں جسکے لئے اچھے کوچوں کی ضرورت ہے، ضیاء مشوانی جسکا تعلق کے پی کے کے شہر تربیلا غازی سے ہے نے کہا کہ انکے پرموٹر عدید شبیر دوسرے ملکوں جن میں بحرین، قطر، کویت سمیت دوسرے ممالک کی فیڈرشنوں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی پروگرام طے ہونگے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب میں انکے مقابلے کو پسند کیا جائیگا، جسکے لئیے کئی نئے داؤ پیچ آزمائے بلکہ متعارف کروائے جائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں ضیاء مشوانی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی مارشل آرٹس کیطرف توجہ دینی چاہئے تاکہ نوجوانوں میں اس کھیل کی طرف رجحان بڑھے اور وہ منفی سرگرمیوں سے باز رہیں جبکہ یہ کھیل کسی ناگہانی صورتحال میں اپنے بچاؤ کے لئے بھی کام آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کھیل کو نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی پسند کرتی ہے اور اس کھیل کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس خوشی کا اظہار کیا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں یہاں حرم شریف کے قرب میں کھیلنے اور اپنے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے جبکہ مستقبل میں سعودیہ کے دوسرے شہروں میں بھی پروگرام بنیں گے۔

مزید : کھیل