”ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی تو پاکستان میں ٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیلنا چاہتے“

”ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی تو پاکستان میں ٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیلنا چاہتے“
”ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی تو پاکستان میں ٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیلنا چاہتے“

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ بہت سے سینئر کھلاڑی تو پاکستان میں مختصر فارمیٹ کے میچز کھیلنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے اگلے سال جنوری میں ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم بی سی بی کا اصرار تھا کہ وہ پہلے ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گے جس کے بعد ٹیسٹ سیریز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا لیکن بی سی بی کے صدر کے تازہ بیان نے ٹی 20 سیریز کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

انہوں نے ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتا چکے ہیں کہ اگر کھلاڑی تیار ہوئے تو ہم ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم بھیجیں گے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی رضامندی کے بعد اگر ہم اچھی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوئے تو ہی ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ہمارے کچھ سٹار کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ وہ مختصر فارمیٹ کی سیریز کیلئے بھی پاکستان نہیں جانا چاہتے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”ہم حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمیں سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی کلیئرنس کی ضرورت ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ ہم کسی بھی کھلاڑی پر پاکستان جانے کیلئے دباﺅ نہیں ڈالیں گے۔“

مزید : کھیل


loading...