” جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے معاملے میں اب حکومت کی تعریف کرنا پڑے گی“ صحافی احمد نورانی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیرت میں ڈوب جائے

” جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے معاملے میں اب حکومت کی تعریف کرنا پڑے گی“ صحافی ...
” جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے معاملے میں اب حکومت کی تعریف کرنا پڑے گی“ صحافی احمد نورانی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیرت میں ڈوب جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی احمد نورانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے والی پی ٹی آئی کی تعریف کرنا پڑے گی کیونکہ انہوں نے ایک ایسے وقت میں اپیل داخل کی ہے جب دوسرے ایکسٹینشن کی حمایت کیلئے باﺅلے ہوئے جارہے ہیں۔
ٹوئٹر پر احمد نورانی نے لکھا کہ ’ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیس ری ویو پٹیشن کے بعد پی ٹی آئی کی تعریف کرنا پڑے گی، ایسی صورتحال میں جب ن لیگ اور دوسرے ایکسٹینشن کی حمایت کیلئے باولے ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ایک مضحکہ خیز ری ویو پٹیشن دائر کی جس کا مقصد ایکسٹینشن دینے سے جان چھڑوانا اور ایکسٹینشن لینے والے کا مذاق بنوانا ہے۔‘
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس عرصے کے دوران اس معاملے پر باضابطہ قانون سازی کرے ۔ حکومت کی جانب سے آج (جمعرات کو) سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا تھا اس میں قانونی سقم ہیں اس لئے حکومت نے نقائص کی درستگی کیلئے نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے۔