کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے شوہروں کے بارے میں انتہائی پریشان کن انکشاف

کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے شوہروں کے بارے میں انتہائی پریشان کن ...
کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے شوہروں کے بارے میں انتہائی پریشان کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دیہات میں بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے گاہے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا پڑتا ہے لیکن اب متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے ماہرین نے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین ، ان کے شوہروں اور بچوں کے متعلق پریشان کن انکشاف کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ جو خواتین کھیتوں میں کام کرتی ہیں وہ خود، ان کے شوہر اور بچے غذائی قلت کا شکار رہتے ہیں اور وہ کھیتوں میں کام نہ کرنے والی خواتین کے بچوں اور شوہروں کی نسبت کمزور رہتے اور زیادہ بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کئی دیہات میں لوگوں کے طرز زندگی پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر نتیا راﺅ کا کہنا تھا کہ ”کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے خود، ان کے شوہروں اور بچوں کے غذائی قلت کا شکار ہونے اور کمزور ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ایسی خواتین گھر کو زیادہ وقت نہیں دے پاتیں۔ ان کی زیادہ تر توانائی کھیتوں میں کام کرتے صرف ہو جاتی ہے اور جب وہ تھکی ماندی گھر آتی ہیں تو نہ صرف یہ کہ خود پر توجہ نہیں دے پاتیں بلکہ اپنے بچوں اور شوہروں کی بھی مناسب دیکھ بھال نہیں کر پاتیں۔ چنانچہ اس تحقیق میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خواتین کھیتوں میں اس لیے کام کرتی ہیں کہ آمدنی میں اضافہ ہو سکے لیکن اس کا الٹا اثر پڑتا ہے اور ان کے خاندان کے لوگ زیادہ کمزور اور بیمار ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -