شہزادی کے سابق شوہر نے خودکشی کر لی
اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کی شہزادی مارتھا لوئس کے سابق شوہر نے خودکشی کر لی۔ دی مرر کے مطابق 47سالہ مصنف و آرٹسٹ ایری بین کی موت کی خبر گزشتہ روز کرسمس کے دن ان کے منیجر نے دی۔ ایری بین کی موت نے شاہی محل، شاہی خاندان اور ایری کے رشتہ داروں اور دوست احباب کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایری اور 48سالہ شہزادی مارتھا کی تین بیٹیاں ہیں۔ ان کی پہلی بیٹی ماﺅد انجلیکا 2003ءمیں پیدا ہوئی، دوسری بیٹی لی ایساڈورا کی پیدائش 2005ءاور تیسری بیٹی ایما تالولا کی پیدائش 2008ءمیں ہوئی۔
ایری کی موت کی خبر دیتے ہوئے ان کے منیجر گیئر ہیکنسنڈ کا کہنا تھا کہ ”ہم انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ایری کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔ آج انہوں نے خودکشی کر لی، جس پر ان کے خاندان کے افراد اور دوست انتہائی دل گرفتہ ہیں۔ہم لوگوں سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔“
رپورٹ کے مطابق ایری اور مارتھا کی شادی 2002ءمیں ہوئی تھی اور 2017ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔ اسی سال ایری نے ہالی ووڈ اداکار کیوین سپیسی پر الزام عائد کیا گیا کہ ’ایک ملاقات میں کیوین میز کے نیچے سے ایری کو نازیبا انداز میں ہاتھ لگاتا رہا۔‘