’شلواریں دینا بھول گئے‘ ڈیزائنر علی ذیشان کی ہنی مون کی تصاویر دیکھ کر پاکستانیوں کے جذبات بپھر گئے

’شلواریں دینا بھول گئے‘ ڈیزائنر علی ذیشان کی ہنی مون کی تصاویر دیکھ کر ...
’شلواریں دینا بھول گئے‘ ڈیزائنر علی ذیشان کی ہنی مون کی تصاویر دیکھ کر پاکستانیوں کے جذبات بپھر گئے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ڈیزائنر علی ذیشان کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی اور ان دنوں وہ اپنی دلہن مائرہ خان کے ساتھ ہنی مون پر لندن میں موجود ہیں۔ وہاں سے انہوں نے اپنی کچھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں دیکھ کر پاکستانی بپھر گئے اور انہیں کھری کھری سنانی شروع کر دی ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ تصاویر انہوں نے اپنے ہوٹل روم میں بنائیں جن میں انہوں نے گاﺅن پہن رکھے ہوتے ہیں اور ان کی ننگی پنڈلیوں سے نظر آ رہا ہوتا ہے کہ انہوں نے پاجامے نہیں پہنے ہوئے۔

یہ تصاویر مائرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جو آن کی آن میں وائرل ہو گئیں اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”شلواریں پہننا بھول گئے شاید آپ لوگ۔“ ایک اور شخص نے کہا کہ ”وہ تو ٹھیک، لیکن یہ فوٹو بنا کون رہا ہے؟“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”پورے خاندان کی بے عزتی کروا رہے ہو۔“ایک شخص کو شاید یہ تصویر کچھ زیادہ ہی بری لگی، جس نے تصویر کو بغور دیکھنے کے بعد کمنٹس میں ذیشان اور مائرہ پر ایک عدد لعنت ڈالی اور چلتا بنا۔

مزید : تفریح


loading...