26 سالہ دلہن اپنے 77 سالہ دولہا کو چونا لگانے کی کوشش میں گرفتار

26 سالہ دلہن اپنے 77 سالہ دولہا کو چونا لگانے کی کوشش میں گرفتار
26 سالہ دلہن اپنے 77 سالہ دولہا کو چونا لگانے کی کوشش میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 26سالہ دلہن اپنے 77سالہ دولہے کی رقم ہتھیانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہو گئی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں اس لین ہیلینا ہیلفن نامی اسرائیلی لڑکی نے گزشتہ ماہ ہی اس عمر رسیدہ کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی تھی اور شادی کے چند ہفتے بعد ہی 10لاکھ ڈالر کا چیک لے کر بینک پہنچ گئی اور اسے کیش کروانے کی کوشش کی تاہم بینک کے عملے نے اتنا بڑا چیک اکاﺅنٹ ہولڈر کی اجازت کے بغیر کیش کرنے سے انکار کر دیا۔
اس پر ہیلینا واپس گئی اور اگلے دن تین چیک لے کر آئی گئی جن میں سے ہر چیک پر3لاکھ 33ہزار 333ڈالر کی رقم بھری ہوئی تھی۔ بینک نے یہ تینوں چیک بھی کیش کرنے سے انکار کر دیا اور پولیس بلا کر ہیلینا کو گرفتار کروا دیا۔ ہیلینا نے بینک والوں کو بتایا کہ وہ اور اس کا شوہر میامی میں ایک لگژری کشتی خریدنا چاہتے ہیں اور یہ رقم اسی مقصد کے لیے نکلوارہے ہیں۔ تاہم بینک والوں نے اس کی یہ وضاحت قبول نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کے شوہر کو اطلاع دی اور اس واقعے کے متعلق بتایا۔ اس کے شوہر نے اس کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -