پرویز مشرف کو سزا اور سورج گرہن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ علم نجوم کے ماہرین نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

پرویز مشرف کو سزا اور سورج گرہن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ علم نجوم کے ماہرین نے ...
پرویز مشرف کو سزا اور سورج گرہن کے درمیان کیا تعلق ہے؟ علم نجوم کے ماہرین نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین علم نجوم نے آج لگنے والے طویل ترین سورج گرہن کو پرویز مشرف کی سزا اور دیگر ناخوشگوار واقعات سے جوڑ دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق علم نجوم کے ماہر سید مصدق زنجانی کا کہنا ہے کہ ”سورج گرہن کے اثرات گرہن لگنے سے 15دن پہلے سے شروع ہو جاتے ہیں اور 15دن بعد تک رہتے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”لاہور میں وکلاءکے پی آئی سے پر حملے کا سانحہ، جنرل پرویز مشرف کو سنائی گئی سزائے موت اور خطے میں کشیدگی کی لہر کی ایک وجہ سورج گرہن بھی ہے۔ آئندہ 15روز تک مزید ناخوشگوار واقعے کا امکان ہے۔“
رپورٹ کے مطابق آج لگنے والا سورج گرہن دائرے کی شکل میں تھا۔ اس نوعیت کا سورج گرہن اس سے پہلے 1999ءمیں لگا تھا اور یہ وہ سال تھا جب پرویز مشرف نے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا اور ملک میں مارشل لاءنافذ کیا۔ لوگوں کی زندگیوں پر سورج گرہن کے اثرات کے متعلق پائے جانے والے عام تاثرات کے متعلق بات کرتے ہوئے سید مصدق زنجانی کا کہنا تھا کہ ”سورج گرہن حاملہ خواتین، ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں اور نئے پیدا ہونے والے بچوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ جب سورج گرہن لگا ہو تو کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو گھروں کے اندر رہنا چاہیے۔ “