اداکارہ میرا نے معصومانہ خواہش ظاہر کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ میرا نے اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد گلو کاری کے میدان میں قدم رکھنے کی ٹھان لی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر حال ہی میں اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موسیقی سیکھنے کی کوشش کررہی ہیں۔میرا کی اس ویڈیو میں وہ ایک موسیقار کے ساتھ موجود ہیں جبکہ سرگم پر مہارت حاصل کررہی ہیں۔ویسے تو یہ نظر ہی آتا ہے کہ میرا کو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کرنے کا بھی بےحد شوق ہے، لیکن اس بار وہ موسیقی اپنے کسی نئے کردار کے لیے سیکھنے جارہی ہیں۔میرا نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ گلوکاری کافی مشکل ہے لیکن میں کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں اور نئے کردار کے لیے تیاری بہت دلچسپ مرحلے میں ہے۔
۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔
View this post on Instagram