لاہور ، مقامی ہوٹل میں سلنڈر پھٹ گیا ، 10افراد زخمی

لاہور ، مقامی ہوٹل میں سلنڈر پھٹ گیا ، 10افراد زخمی
لاہور ، مقامی ہوٹل میں سلنڈر پھٹ گیا ، 10افراد زخمی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے سمن آباد میں سلنڈر کے دھماکے میں دس افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سلنڈر کے دھماکے میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔واقعہ سمن آباد میں ایک ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان