نیب نے صحافی انصار عباسی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

نیب نے صحافی انصار عباسی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
نیب نے صحافی انصار عباسی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے انصار عباسی کو حقائق سے ہٹ کر خبر شائع کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ انصار عباسی نے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے از خود نتیجہ اخذکر کے خبر دی ،حقائق کو مسخ کرنا تفتیش میں مداخلت کے مترادف ہے ۔نیب نے کہا کہ انصار عباسی غلط خبر دینے پر قانون کے مطابق 15دن میں معافی مانگیں ۔نیب نے مزید کہا کہ خبر شائع کرنے سے پہلے نیب کا موقف لیا جائے ،ادارے کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔

مزید : قومی