حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی لیک کی جانے والی مبینہ ویڈیو کی انتہائی شرمناک آڈیو بھی سامنے آگئی

حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی لیک کی جانے والی مبینہ ویڈیو کی انتہائی ...
حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی لیک کی جانے والی مبینہ ویڈیو کی انتہائی شرمناک آڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کی گئی تھی ۔ اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا لگایا گیا تھا جس کے باعث یہ واضح نہیں ہورہا تھا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ہے لیکن اب ویڈیو کی اصل آڈیو بھی ریلیز کردی گئی ہے۔
حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کال کی آڈیو میں شیخ رشید کو دفاعی اور حریم شاہ کو جارحانہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کال کرکے حریم شاہ نے وزیر ریلوے سے کہا ’ میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔‘
خاتون کی اس بات پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ’کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں ۔۔۔۔‘ ابھی شیخ رشید کی بات بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ حریم شاہ نے سخت لہجے میں کہا ’کیا اللہ مالک ہے؟ آپ ننگا ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت ۔۔۔‘ اس سے پہلے کہ ٹک ٹاک سٹار کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال منقطع کردی ۔
سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی ویڈیو کے حوالے سے کافی باتیں ہورہی ہیں لیکن اس بارے میں وزیر ریلوے کی جانب سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا ہے۔