حکومت نے اے این ایف کی تضحیک کروائی ، سلیم صافی کا دعویٰ

حکومت نے اے این ایف کی تضحیک کروائی ، سلیم صافی کا دعویٰ
حکومت نے اے این ایف کی تضحیک کروائی ، سلیم صافی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا ہے کہ حکومت نے رانا ثناءاللہ پر کیس بنا کر اے این ایف جیسے ادارے کی تضحیک کروائی ۔
جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ اے این ایف جیسے ادارے کی تضحیک کی جارہی ہے لیکن یہ تضحیک اور بے عزتی کرائی کس کی جانب سے گئی ہے ؟ یہ تضحیک خودحکومت نے کی ہے جس نے رانا ثناءاللہ پراس قسم کا کیس بنایا اور ڈی جی اے این ایف کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی ۔ یہ ایک ڈیڑھ سال سے تضحیک کرنے کا موسم چل رہاہے ۔
سلیم صافی کا کہناتھا کہ اے این ایف کی تضحیک کرانے اوراس کا مواد فراہم کرنے والی یہی حکومت ہے۔حکومت کے اس اقدام سے جہاں اے این ایف کی تضحیک کا پہلونکلتا ہے ، وہا ں عالمی سطح پر بھی پاکستان کے سیاستدانوں کی بدنامی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سیاستدان ایسے ہیں۔

مزید :

قومی -